Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

نیب کا پی ٹی آئی کے سابق وزیر صحت کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

شائع 01 اکتوبر 2019 05:36pm

نیب نے پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر کیانی کیخلاف انکوائری کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ان کیخلاف ادویات میں اضافے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ، عامر کیانی کیخلاف رواں سال شکایات موصول ہوئی تھیں۔

چیئرمین نیب نے عامر کیانی کیخلاف تحقیقات کی ہدایات دے دیں۔عامر کیانی وفاقی کابینہ میں وزیر صحت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

تاہم ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم نے ان کو عہدے سے فارغ کردیا تھا۔ افواہیں گردش میں تھیں کہ ان کو ادویات کی قیمتیں نیچے لانے میں ناکامی پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

پہلے عامر کیانی نے افسوس کا اظہار کیا تھا کہ بعض عناصر انکے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کو نااہلیت سے عبارت قرار دے رہے ہیں۔

عامر کیانی نے مزید کہا تھا کہ ادویات میں اضافے کا فیصلہ ن لیگ کی حکومت کے درمیان ہوا تھا اور پھر یہ اضافہ جزوی طور پر شرح تبادلہ کی وجہ سے ہوا تھا۔

اس موقعے پر انہوں نے ن لیگ کو چیلنج بھی کیا تھا کہ وہ ان کو غلط ثابت کرے ۔