Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر: مودی سرکار نے گوریلا جنگ کا بیج بودیا'

شائع 01 اکتوبر 2019 03:40pm

مقبوضہ کشمیر بھارت کیلئے ویت نام ثابت ہوگا، بھارت نے مقبوضہ وادی میں بڑے پیمانے پر گوریلا جنگ کا بیج بودیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکھنڈے کاٹجو نے اپنا ایک آرٹیکل برطانوی جریدے دی ویک میں لکھا ہے ، آرٹیکل میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی اقدام  کے نتائج کو واضح کیا ہے ۔

سابق جج مرکھنڈے کاٹجو نے مزید لکھا وہ لوگ جو مودی سرکار کے اقدام پر خوشیاں منارہے ہیں وہ بہت جلد مقبوضہ وادی سے لاشیں آتے ہوئے دیکھیں گے کیونکہ مودی سرکار نے وہاں پر گوریلا جنگ کا بیج بودیا ہے۔

انہوں نے دوبارہ بھارتی حکومت کو خبردار کیا اور کہا کہ اگر مقبوضہ وادی سے کرفیو ختم نہیں کیا جاتا تو وہاں پر عوام غصے سے پھٹ پڑیں گے ۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ اگر کرفیو مقبوضہ وادی سے اٹھایا گیا تو وہاں پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

سابق جج کاکہنا تھا کہ دور حاضر میں انٹرنیٹ اور موبائل عوام کی ضرورت ہے اور اسکے بغیر رہنے کا اب سوچا بھی نہیں جاسکتا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ نہ جانے کشمیریوں پر کیا بیت رہی ہوگی۔

مرکھنڈے کانجو کا کہنا تھا کہ دو ممالک کی فوجیں تو ایک دوسرے کا مقابلہ کرسکتی ہیں لیکن عوام کا مقابلہ ممکن نہیں ، انہوں نے مودی سرکار پر مزید واضح کیا کہ اس اقدام سے کشمیری عوام میں بھارت سے نفرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔