Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سنہ 2021 تک اسلام اور عیسائیت کا خاتمہ کردیں گے، بی جے پی رہنما

شائع 01 اکتوبر 2019 03:15pm

مودی اور اس کے حواری انتہاپسندی میں تمام حدیں پار کرنے لگا، بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما راجیشور سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ دسمبر 2021 تک بھارت سے اسلام اور عیسائیت کا خاتمہ ہوجائے گا۔

بی جے پی رہنما راجیشور سنگھ نے اپنی حکومت کا ایجنڈا سرعام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2021 تک بھارت سے 20 کروڑ مسلمانوں اور تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ عیسائیوں کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو رہنے کا حق نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے جو حکمت عملی تشکیل دی ہے اس کے مطابق 2021 تک تمام مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو بنادیا جائے گا۔

بی جے پی رہنما کا مزید کیا کہنا ہے، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔