Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی کو کرپشن پر قید کی سزا

شائع 01 اکتوبر 2019 02:19pm

ایران میں صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو پانچ سال قید کی سزا سنادی گئی، ان پر کرپشن کا الزام تھا اور دیگر مقدمات کا بھی وہ سامنا کررہے تھے، تاہم اب شواہد اور گواہوں کی روشنی میں عدالت نے ان کو یہ سزا سنائی ہے۔

حسین فریدون کو دوہزار سترہ میں بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن دو روز بعد ہی ان کو رہا کردیا گیا تھا لیکن پھر فریدون کو رواں برس مئی میں حراست میں لیا گیا تھا۔

حسین فریدون ایرانی صدر حسن روحانی کے مشیروں میں سے ہیں اور انہیں سیاسی طور پربھی ایرانی صدر کی قربت حاصل ہے۔ ایرانی صدر کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا گیا ہے۔

عدالتی ترجمان نے بھی صدر حسن روحانی کے بھائی کو سزا کی تصدیق کی گئی ہے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ابھی دیگر کیسز زیر سماعت ہیں اور بہت جلد ان پر بھی فیصلے متوقع ہیں۔