Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

افغانستان: طالبان کا پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، 30 افغان اہلکار ہلاک

شائع 01 اکتوبر 2019 01:47pm

افغانستان میں طالبان نے  پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ   کرکے تیس پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغانستان میں طالبان نے پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرکے اسکو نذرآتش کردیا ، کارروائی میں گیارہ پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔

گورنر بلخ نے طالبان کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی پیر کے روز دوپہر میں شروع کی گئی تو یہ اگلے روز منگل تک جاری رہی۔ ان کاکہنا تھا کہ طالبان نے کارروائی کے دوران پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرلیا اور اسکو آگ لگادی ۔

گورنر بلخ کا مزید کہنا تھا کہ تاہم افغان فورسز کی کمک جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد اسکا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا گیا ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کارروائی کے دوران تیس پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔

ترجمان گورنر نے کہا تھا کہ طاخر صوبے کے تین اضلاع میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان بھی جھڑپ جاری رہی تھی جوکہ ضلع بھارک میں منگل تک جاری رہی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد افغان پولیس طالبان کا نشانہ بن گئی ہے اور حال میں افغان پولیس کیخلاف طالبان کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ جبک گزشتہ ہفتے طالبان کی کارروائیوں کی وجہ سے  ووٹرز صدارتی انتخابات  میں حصہ  لینے سے  باز  رہے تھے۔