سیلفی کا جنون ایک اور زندگی نگل گیا
گجرات: سائیں راجہ پھاٹک کے قریب ریلوے لائن پر سیلفیاں بناتے ہوئے دوست ٹرین تلے کچلے گئے، ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔
گجرات میں سیلفی لیتے ہوئے دو نوجوان ٹرین کی زد میں آگئے، ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے، واقعہ سائیں راجہ پھاٹک کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت زعیم شاہ کے نام سے ہوئی۔
گجرات کے گاؤں بھاٹی کے رہائشی انیس سالہ مبین اور تیس سالہ زعیم عباس شاہ گجرات سروس موڑ کے قریب ریلوے ٹریک پر سیلفی بنا رہے تھے کہ راولپنڈی سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس آگئی اور دونوں ٹرین کی زد میں آگئے۔
حادثے کا شکار ہونے والا شخص زعیم شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ مبین شدید زخمی ہے جسے ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
Comments are closed on this story.