Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

عظیم گالف کھلاڑی "گیری پلئیر" نے عمران خان کو اپنا ہیرو قرار دے دیا

اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2019 12:13pm

دنیا کے معروف ترین گالف کے کھلاڑی گیری پلیئر نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا ہیرو قرار دے دیا۔

گیری پلیئر نے عمران خان کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے، آپ میرے ہیرو ہیں اور آپ کی لیڈر شپ صلاحیت کا مداح ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، آئندہ 2 سال میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔

گیری پلیئر کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کی لیڈرشپ صلاحیت کا مداح ہوں، ان کا خطے میں کردار قابل تعریف ہے۔ عمران خان آپ میرے ہیرو ہیں، اللہ آپ کو سلامت رکھے، نیلسن منڈیلا کی طرح آپ بھی اپنے ملک کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں، میری تمام تر توانائیاں عمران خان کے ساتھ ہیں۔