پیرس فیشن ویک میں ماہرہ خان سب کی نگاہوں کا مرکز بن گئیں
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے پیرس کے فیشن ویک میں بھی اپنی دھاک بٹھادی اور ریمپ پر واک کرکے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
ماہرہ خان ریمپ پر واک کیلئے آئیں تو انہوں نے سفید شرٹ کے اوپر کالے رنگ کی لیدر جیکٹ پہنی ہوئی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے کالے ہی رنگ کی چمکدار جینز بھی زیب تن کی ہوئی تھی۔
ماہرہ کے حسن کی ویسے تو دنیا ہی دیوانی ہے لیکن انہوں نے 'کارل لیگر فیلڈ' کا ہیئر اسٹائل اپنایا تو ان کا حسن واقعی دیدنی تھا۔
View this post on Instagram
#MAHIRAKHAN REALLY DID JUST WALK FOR #PARISFASHIONWEEK Y’ALL!!!!🙈🙈🙈🥰🥰🥰🥰😍😍😍😍😍❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
پیرس فیشن ویک میں ماہرہ خان کے علاوہ گلوکارہ کیملا کابیلو، بالی وُڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن، ہیلن میرن، ایوا لونگوریا اور امبر ہارڈ نے بھی ریمپ واک کی۔
ماہرہ کے ہیلن مرر کے ساتھ رقص کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، ذیل میں ملاحظہ کریں۔
View this post on Instagram
#Fresh.. Gorgeous #MahiraKhan spotted dancing with #HelenMirren 🔥🔥🎇🎇🎊🎊 #Pakistan #Paris @mahirahkhan
Comments are closed on this story.