Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بابر اعظم نے جاوید میانداد اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

شائع 30 ستمبر 2019 04:45pm

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابراعظم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنے ڈیبیو ون ڈے کو یادگار بنادیا۔ انہوں نے اس میچ میں پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے سری لنکن بولرز کے چھکے چھڑائے اور اپنے کیریئر کی 71 ویں اننگز میں 11 ویں سنچری داغ دی۔

انہوں نے 71 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دے کر ویرات کوہلی کو 11 اننگز سے پیچھے چھوڑ دیا، ویرات نے 82 میچوں میں اتنی ہی سنچریاں بنائیں تھیں۔

یہی نہیں بلکہ بابر اعظم نے ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کیا، انہوں نے ایک سال کے اندر صرف 19 اننگز میں ہزار رنز مکمل کئے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

ان سے قبل لیجنڈری بلے باز اور سابق کپتان جاوید میانداد نے 1987 میں 21 اننگز میں ہزار رنز بنائے تھے۔