Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے اضافہ

شائع 30 ستمبر 2019 01:36pm
کاروبار

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ صارفین کیلئے بری خبر ہے اور  ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 148روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ساڑھے 13روپے اضافہ کردیا گیا۔ اوگرا نے اکتوبر کیلئےایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ گھریلو سلینڈر کی قیمت 1475روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔