جدہ کے حرمین ٹرین اسٹیشن پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
جدہ: گزشتہ روز حرمین ٹرین اسٹیشن پر لگنے والی خوفناک آگ پر سعودی سول ڈیفینس اتھارٹی کی جانب سے 6 گھنٹے کی مسلسل مشقت کے بعد قابو پالیا گیا ہے، اس خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے 11 افراد زخمی ہوئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سول ڈیفینس اتھارٹی نے عربی میں ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔
مدني #جدة تمت السيطرة على حادث حريق #قطار_الحرمين وجاري العمل بعملية التبريد. pic.twitter.com/sZ1O9RzO19
— الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) September 29, 2019
حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ان 11 افراد کو فوری جائے وقوعہ پر موجود 16 میڈیکل ٹیموں کے حوالے کیا گیا جن میں سے 3 کو طبی امداد فراہم کرکے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ باقی 8 افراد کا علاج ابھی جاری ہے۔
يارب سلم ♥️
عمليات اخلاء للمحتجزين في #حريق_محطة_القطار_جدة pic.twitter.com/U42fZpwIf0— خالد العليان 🇸🇦🐪 (@al3lyan15) September 29, 2019
واضح رہے کہ گزشہ روز حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے بلند شعلوں میں تبدیل ہوگئی اور آسمان پر کالے بادل چھا گئے۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت اسٹیشن پر لوگوں کی تعداد معمول سے کم تھی۔
Comments are closed on this story.