Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

صدام حسین کے بیٹے کا شیر اور چیتا آج کہاں اور کس حال میں ہیں؟

شائع 30 ستمبر 2019 06:28am


صدام حسین کے خاندان کے خاتمے کے بعد ان کی باقیات بھی اپنا وجود کھو رہی ہیں۔

العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق سابق عراقی صدر صدام حسین کے بڑے صاحب زادے عدی صدام حسین کو شوقین مزاج "شہزادہ" تصور کیا جاتا تھا۔ اس نے گھوڑوں کے ساتھ کئی دوسرے جنگلی جانور جن میں چیتے اور شیر بھی شامل تھے پال رکھے تھے۔

Image result for uday Saddam with animals

عدی کے شیر اور چیتے بغداد پارک میں کئی سال تک توجہ کا مرکز بنے رہے اور اب اطلاعات ہیں کہ انہیں کُرد اکثریتی صوبے کردستان کے دارالحکومت اربیل کے جنگلی حیات کیلئے بنائے گئے ایک پارک میں چھوڑا گیا ہے۔

اربیل میں جنگلی حیات کیلئے قائم کردہ پارک کے ڈائریکٹر ہیریش کمال نے کہا کہ عدی کے قبضے میں رہنے والے شکاری جانورنوں "دیکھ بھال" کیلئے اربیل میں منتقل کیا گیا ہے۔

کمال نے بتایا کہ بغداد نے دیکھ بھال کیلئے دو شیر، دو چیتے، دو ریچھ اور دو بندر بھیجے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جانور بھیجنا بغداد اور اربیل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ عدی صدام حسین اپنے بھائی قصی کے ساتھ امریکی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

عراق پر امریکی یلغار کے بعد اتحادی فوج نے بغداد کے چڑیا گھر سے بہت سے جانور قبضے میں لے لیے تھے۔ ان میں سے بہت کم واپس کیے گئے ہیں۔