Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

نیب سکھر کی کارروائی ، پیپلز پارٹی رہنما زبردست خان گرفتار

شائع 29 ستمبر 2019 07:25am


سکھر: قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سرگرم کارکن زبردست خان مہر کو حراست میں لے لیا ہے۔

نیب کی جانب سے زبردست خان مہر پرمحکمہ خوراک میں باردانہ کی خریدوفروخت کے ذریعے مبینہ کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے کارروائی ان کی رہائش گاہ علی واہن میں کی گئی، جس کےبعد زبردست خان مہر کو حراست میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پہلے سے ہی نیب سکھر کی حراست میں ہیں۔