Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان: صدارتی انتخابات کا عمل مکمل، نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو ہو گا

شائع 29 ستمبر 2019 07:17am

کابل: افغانستان میں صدارتی انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا، نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن میں صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان مقابلہ ہے۔

افغان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر طویل قطاروں کی وجہ سے ووٹنگ میں دو گھنٹے کی توسیع کی گئی، تاہم ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ پھر بھی کم رہا۔ ووٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوئے۔

الیکشن کے موقع پر پورے ملک میں 70 ہزار سے سیکیورٹی زائد اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ انتخابات میں کل 13 امیدوار میدان میں تھے۔