Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی تقریر پر بھارتی انتہا پسند تنظیم "آرایس ایس" کا ردعمل

شائع 29 ستمبر 2019 05:51am

نئی دہلی: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر پر ہندو انتہا پسند تنظیم  راشتریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ردعمل آگیا۔

دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس کے رہنماء کرشن گوپال نے اعتراف کیا کہ مودی، بھارت اور آر ایس ایس ایک ہی ہیں، ہاں ہم دہشتگرد ہیں اور بھارت ہمارا حصہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آر ایس ایس کے مرکزی رہنماء کرشن گوپال نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مودی، بھارت اور آر ایس ایس ایک ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آر ایس ایس سے نہیں بھارت سے ناراض ہیں۔ دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس نے اعتراف کیا کہ ہاں ہم دہشتگرد ہیں اور بھارت ہمارا حصہ ہے۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کئے گئے اپنے خطاب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے مودی اور آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے کو بے نقاب کیا تھا۔

عمران خان نے بھارتی وزیراعظم سے متعلق کہا کہ مودی آر ایس ایس کے رکن ہیں جو ہٹلر اور مسولینی کی پیروکار تنظیم ہے، آر ایس ایس کے نفرت انگیز نظرئیے کی وجہ سے گاندھی کا قتل ہوا، آر ایس ایس بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کررہی ہے اور یہ ہٹلر سے متاثر ہو کر بنی، آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں اور عیسائیوں سے نسل پرستی کی بنیاد پر قائم ہوئی، اسی نظریے کے تحت مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہا تھا کہ مودی نے کہا پاکستان سے دہشت گرد حملے ہوتے ہیں تو بھارتی وزیراعظم کو بتایا کہ بھارت سے بلوچستان میں دہشتگردی ہوتی ہے، کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا ہے۔