Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

بھارتی حکومت آر ایس ایس کا انتہاپسندانہ نظریہ آگے بڑھا رہی ہے، پاکستان

شائع 29 ستمبر 2019 05:23am

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے عہدیدار ذوالقرنین چھینہ نے جواب الجواب میں کہا کہ بھارت نے جو چھپایا وزیراعظم پاکستان نے اسے آشکار کردیا، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا چہرہ بےنقاب کیا۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو نے پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا، بھارت کشمیریوں سے خوفزدہ ہے، اسی لیے کشمیری عوام کو بولنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس کا انتہاپسندانہ نظریہ آگے بڑھا رہی ہے، بھارت تیس سال سے کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے، بھارت نے اسمبلی کے فورم پر مقبوضہ کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا۔

پاکستانی سفارتی عہدیدار نے کہا کہ مہاتماگاندھی کے قاتل سیکولر بھارت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، کشمیرمیں مکمل لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، بھارت کشمیرمیں3دہائیوں سےریاستی دہشتگری کررہا ہے۔