Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا یہ خلائی مخلوق ہے؟

شائع 28 ستمبر 2019 07:09pm

ہمیں اب تک خلائی مخلوق (ایلینز) کے موجود ہونے کا کوئی ثبوت تو نہیں ملا ہے لیکن اگر سائنس فکشن کی بات کی جائے تو اس کے مطابق خلائی مخلوق کی درجنوں نہیں بلکہ سیکڑوں اقسام بیان کی جاچکی ہیں۔

کچھ لوگ خلائی مخلوق یعنی ایلینز سے متعلق اپنے اپنے تصورات بھی شیئر کرتے ہیں جیسے بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ان کا قد 3 سے 4 فٹ ہوتا ہے اور ان کا سر انسان کے مقابلے میں کافی بڑا ہوتا ہے۔

خیر ایلینز ہیں یا نہیں یہ تو ایک الگ بحث ہے لیکن آج ایک رشیئن ٹی وی کی جانب سے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک شخص جنگل میں ویڈیو بنارہا ہے اور اس ویڈیو میں لکڑیوں کے پیچھے ایک کالی سی کوئی عجیب مخلوق نظر آئی ہے۔

اس ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کی گئی ہے کہ 'چلیں آپ ہمیں بتائیں کہ یہ کیا چیز ہے کیونکہ ہمیں ایسا لگتا ہے یہ ایک ایلین یعنی خلائی مخلوق ہے۔

اس ویڈیو پر کئی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، کسی کا کہنا ہے کہ یہ ایک سانپ ہے جبکہ کوئی یہ کہتا نظر آرہا ہے کہ یہ ایک کالی بلی ہے۔ ذیل میں کچھ سوشل میڈیا صارفین کے جواب ملاحظہ کریں۔


واضح رہے کہ زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ ایک سانپ ہے اور کچھ نہیں۔