Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

وزیراعظم عمران خان آج شام 5 بجے وطن پہنچیں گے

اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2019 07:47pm

وزیراعظم عمران خان وطن روانہ ہوگئے اور وہ آج شام پانچ بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ جے ایف کے ایئر پورٹ سے روانہ  ہونے کے بعد  وہ سوا آٹھ بجے جدہ پہنچیں گےجہاں پر وہ  5گھنٹے کا ٹرانزٹ لیں گے۔ وزیر اعظم عمران خاں کو جدہ میں شاہی مہمان کا درجہ دیا جائے گا۔

جہانگیر ترین نے ٹویٹ  کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے دلیرانہ انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا ،  ٹویٹ میں ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریرنے  پاکستان کا تشخص بدل کر رکھ دیا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم کامیاب دورہ امریکا کے بعد آج شام 5 بجے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے عوام سے اپیل کی کہ   آئیں ہم سب مل کر وزیر اعظم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کریں۔

وزیر اعظم خصوصی طیارے کے بجائے سعودی ائیر لائن سے سفر کررہے ہیں۔

اس سے قبل مشن کشمیر مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم اُن کا خصوصی طیارہ فنی خرابی کے باعث جے ایف کینڈی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔ جس کے بعد وطن واپسی کا فوری انتظام نہ ہونے پر عمران خان نے نیویارک میں ہی قیام کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی طیارے میں فنی خرابی ٹورنٹو کے قریب سامنے آئی جس کے بعد اُس کا رخ واپس نیویارک کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے طیارے کے الیکٹرانس سسٹم میں خرابی کے باعث واپس جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

جے ایف کینیڈی ائیرپورٹ پہنچنے پر ایوی ایشن انجینئرز نے طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کی کوشش کی تاہم فوری طور پر خرابی کو دور نہیں کیا جاسکا۔ جس کے بعد عمران خان نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل روانہ ہوگئے۔