Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

باباگرونانک کا جنم دن: حکومت کاسکھ یاتریوں کو بڑی تعداد میں ویزہ دینے کافیصلہ

شائع 28 ستمبر 2019 06:20pm

لاہور: حکومت نے سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کیلئے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد کو ویزہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کے مطابق غیرملکی یاتریوں کو پینتالیس روزہ ملٹی پل ویزہ دیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے یاتری بھی تقریب میں شرکت کے لیے آسکتے ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ تقریبات میں مجموعی طور پر 1 لاکھ غیر ملکی سکھ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے، جنہیں 45 روزہ ملٹی پل ویزہ دیا جائیگا۔

چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کی شہریت رکھنے والے سکھ یاتری استفادہ کر سکیں گے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ جنم دن کیلئے پہلی بار 10 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو بھی ویزہ دیا جائیگا۔