Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

لگتا ہے وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر پر سمجھوتا کرلیا، بلاول

شائع 28 ستمبر 2019 05:43pm

 پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر مایوس کن تھی، عمران خان کا متنازع خطے کی بات نہ کرنا یہ تاثر دے رہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر پر سمجھوتہ کرلیا گیا ہے۔

اپنی ٹوئیٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے وزیراعظم نے مضبوط مقدمہ پیش نہیں کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  کشمیریوں کی حق خودارادیت کا معاملہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں واضح ہے، اسلام آباد اور دہلی کے بجائے کشمیریوں کے مقدر کا فیصلہ خود کشمیریوں کی جانب سے طے کیا جانا ان کا حق ہے۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  عمران خان کو اس بات پر اصرار کرنا چاہئیے تھا کہ بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر ایک متنازع خطہ ہے،  عمران خان کا جموں کشمیر کو متنازع خطہ قرار دینے پر زور بھارتی پروپیگنڈے کے تاثر کو ختم کرسکتا تھا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ  عمران خان کا متنازع خطے کی بات نہ کرنا یہ تاثر دے رہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر پر سمجھوتہ کرلیا گیا ہے۔