Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

آٹھ ماہ سے گرفتاری کی خبریں سن رہا ہوں،مراد علی شاہ

شائع 28 ستمبر 2019 05:16pm

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 8 ماہ سے گرفتاری کی خبریں سن رہے ہیں، پیپلزپارٹی گرفتاریوں سے نہیں گھبراتی۔ اپنے جواب سے نیب کو مطمئن کردیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا گرفتاری کے باوجود آغا سراج درانی، فریال تالپور اور دیگر اسمبلی کے رکن ہیں۔ ایک سوال پر مراد علی شاہ نے کہا یہ فیصلہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے کرنا  ہے،کون کب وزیراعلیٰ سندھ ہوگا۔

اس موقع پر تحریک انصاف سندھ کے رہنما ڈاکٹر بندے لغاری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔