Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

سوات: ایک بچے نے پتھر کے وار کرکے دوسرے کو قتل کردیا

شائع 28 ستمبر 2019 04:04pm

سوات مٹہ کے علاقے دارمئی میں پرائمری اسکول کے بچوں میں لڑائی بارہ سالہ بچے نے پتھر کی وار کرکے گیارہ سالہ بچے کو قتل کردیا۔

 پولیس کے مطابق سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقے دارمئی میں پرائمری اسکول کے بچوں میں لڑائی بارہ سالہ بچے سبز علی نے پتھر کے وار کرکے گیارہ سالہ بچے حمید اللہ کو قتل کردیا ہے۔

قتل ہونے والے بچے کے رشتہ داروں نے حملہ کرکے قتل میں ملوث بچے کو زخمی کردیا ہے۔

قتل ہونے والے بچے کی لاش اور زخمی مٹہ اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔