Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

جموں میں بھارتی بارڈر پولیس آفیسر نے خودکشی کرلی

شائع 28 ستمبر 2019 02:50pm

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسونت سنگھ نامی ایک اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) نے ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کرلی۔

خودکشی کرنے والے اس اہلکار کا تعلق ہیماچل پردیش سے تھا، وہ جموں میں ریل ہیڈ کمپلیکس کے نزدیک وان بَھون میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

اس اہلکار نے اپنی گردن میں گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

جسونت سنگھ کی خودکشی کے بعد جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 442 ہوگئی ہے۔