Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

اینٹی کرپشن نے شریف خاندان کے زیرِقبضہ 36 کنال سرکاری اراضی چھڑالی

شائع 28 ستمبر 2019 02:13pm

اینٹی کرپشن ساہیوال نے شریف فیملی کی ملکیت اتفاق شوگر ملز میں بڑی کارروائی کرکے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی 36 کنال سرکاری اراضی کو واگزار کرالیا۔

 اتفاق شوگر ملز 1982 سے سرکاری رقبے پر قابض تھی، اینٹی کرپشن پاکپتن نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر قبضہ واگزار کروایا۔

سرکاری رقبے پر مِل مالکان نے اسٹورز اور لیبارٹری قائم کر رکھی تھی، اینٹی کرپشن حکام نے مِل کے مختلف حصوں کو گرا کر قبضہ واگزار کروایا اور قبضہ ریونیو عملے کے حوالے کردیا گیا۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کے مطابق سرکاری زمین کی مالیت 3 کروڑ 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔

اتفاق شوگر ملز پاکپتن میں شریف فیملی کی ملکیت میں ہے، محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق مل انتظامیہ سے 1982 سے اب تک کے تمام بقایاجات وصول کیے جائیں گے اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔