Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

چین: ڈین زہو کے سابق میئر کے گھر سے ساڑھے 13 ٹن سونا برآمد

اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2019 01:14pm

چین کی پولیس نے ڈین زہو کے سابق میئر زوانگ ہو کے گھر کی تلاشی کے دوران 268 بلین یوآن یعنی 37 ارب 57 کروڑ 36 لاکھ امریکی ڈالر اور ساڑھے 13 ٹن سونا برآمد کرلیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ نقد رقم اور ساڑھے 13 ٹن سونا گھر کی خفیہ تہہ سے برآمد ہوئے۔

 

پولیس کی کارروائی کے دوران سابق میئر کے پاس سے کئی ہزار مربع میٹر رہائشی املاک اور قیمتی پینٹنگز بھی برآمد کی گئیں۔

زوانگ ہو کی کافی عرصے سے چُھپائی گئی ہزاروں مربع میٹر رقبے کی پُرتعیش جائیدادیں بھی سامنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ اگر ڈین زہو کے سابق میئر کیخلاف کرپشن ثابت ہوگئی تو انہیں موت کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔