Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی شخصیت کا اثر، پہلی بار مودی کی تقریر سے پاکستان کا ذکر غائب

اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2019 08:37pm


پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی اور وزیراعظم عمران خان کی پُراثر شخصیت کے سامنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ڈھیر ہوگئے۔ بھارتی میڈیا پہلی بار مودی کی تقریر میں پاکستان کا ذکر نہ ہونے پر ہکا بکا رہ گیا۔

نریندر مودی نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں ایک بار بھی پاکستان کا ذکر نہیں کیا۔ بھارتی وزیر اعظم ملک میں ٹوائلیٹ کی کمی اور سڑکوں کی تعمیر پر بی جے پی کی پالیسیاں بتاکر عالمی رہنماؤں کو بور کرتے رہے۔

بھارتی وزیراعظم کی اس بھونڈی تقریر پر بھارتی میڈیا بھی پھٹ پڑا اور تنقید کے نشتر اپنے ہی وزیراعظم پر برسادیے۔ بھارتی میڈیا نے بھارتی بھانڈا پھوڑا کہ ایسا گزشتہ 8 سالوں میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھارتی وزیر اعظم یا وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں تقریر کی ہو اور پاکستان کا ذکر تک نہ کیا ہو۔

اس سے قبل سال2011 میں ایسا ہوا تھا کہ بھارت کی جانب سے جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر میں پاکستان کا ذکر نہیں تھا۔