مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا محمد افضل انتقال کرگئے
فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا محمد افضل انتقال کرگئے۔ رانا افضل دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ رانا افضل کئی روز سے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی فیصل آباد میں زیرعلاج تھے۔
مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کے ذریعے رانا محمد افضل کے انتقال کی تصدیق کی۔
رانا محمد افضل 22 فروری 1949 کوفیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے الیکٹریکل انجیئرنگ کی ڈگری 1971 میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی سے حاصل کی۔ بلوچستان یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹر کیا۔ رانا افضل نے 1971 سے 1976 تک پاکستان آرمی میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔
رانا افضل نے وزیر مملکت برائے خزانہ اور معاشی امور کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔ وہ 1988 سے 1991 تک فیصل آباد چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے وائس چیئرمین بھی رہے۔
Comments are closed on this story.