Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

پاک سری لنکا سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

شائع 26 ستمبر 2019 07:15pm

کراچی: وہ گھڑی آگئی جس کا سب کو انتظار تھا، دس سال بعد پاکستان میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا۔

سری لنکن ٹیم پاکستان میں موجود ہے، پاک سری لنکا ون ڈے سیریز آج سے شروع ہوگی، پہلا میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں عابد علی، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد حسنین، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ ہوں گے۔