Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

مصباح میں وہ صلاحیت نہیں جو ایک کوچ میں ہونی چاہیئے، محمد یوسف

شائع 26 ستمبر 2019 05:57pm

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف ہیڈ کوچ مصباح الحق کی تقرری کی مخالفت میں بول پڑے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں حیرانی ہے کہ وقاریونس کو بولنگ کوچ لگایا، مصباح الحق کی تقرری میرٹ پر نہیں ہوئی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ وقار یونس کو بنانا چاہیئے تھا، وہ اس عہدے کے اہل ہیں، مصباح میں وہ صلاحیت نہیں جو ایک کوچ میں ہونی چاہیئے۔

محمد یوسف نے یہ بھی کہا کہ مصباح الحق جب کپتان تھے تو اظہر علی کو ون ڈے ٹیم میں آنے نہیں دیتے تھے، جب وہ ریٹائر ہوئے تو انہوں نے اظہر علی کو کپتان بنانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مصباح کتنے دیانت دار ہیں ان کی اس حرکت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اظہر علی کو ون ڈے ٹیم سے باہر کرنے سے پاکستان کرکٹ کا نقصان ہوا۔

محمد یوسف نے یہ بھی کہا کہ مصباح الحق بطور کرکٹ کمیٹی کے ممبر کوچنگ اسٹاف کی مخالفت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کہہ رہا تھا کہ ورلڈکپ میں پرفارمنس بری نہیں تھی، مصباح الحق نے خود کوچ بنانے کیلئے آرتھر کو فارغ کروایا۔