Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آج کا ٹوٹکا: چھوٹی الائچی کے صرف 3 دانے روزانہ استعمال کریں

شائع 26 ستمبر 2019 04:09pm

ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کا یہی خیال ہوتا ہے کہ چھوٹی الائچی صرف ایک گرم مصالحہ ہے یا اسے صرف خوشبو کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے کیونکہ قدرت کی اس چھوٹی سی نعمت کے ایسے بڑے بڑے فوائد ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

چھوٹی الائچی کے ذریعے معدے کی بیماریوں، سینے کی جلن اور تیزابیت وغیرہ سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

آج آپ کو شیف گلزار چھوٹی الائچی سے متعلق ایسے ٹوٹکے اور مفید معلومات فراہم کریں گے جن پر عمل پیرا ہوکر آپ اپنی زندگی میں انتہائی خوشگوار تبدیلی مرتب کرسکتے ہیں، ذیل میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔