کراچی : کچرا پھینکنے پر خاتون سمیت 7 افراد زیر حراست
کراچی :کراچی پولیس کی پھرتیاں سندھ حکومت نےعوامی مقامات پے کچرا پھیکنے پر پابندی آئی کی تو پولیس نے خاتون سمیت 7 افراد کو دھر لیا۔ ایک ہی خلاف تو مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ ضلع ملیر میں پولیس کی جانب سے شہریوں کو مطلع کرنے کیلئے بینر بھی آویزاں کردیئے گئے۔
علاقہ بھنیس کالونی میں تھانہ سکھن کی پولیس گشت پر تھی کہ عبدالجبار نامی شخص کو کچرا سڑک پر پھینکتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیا۔
پولیس نے ساتھ ہی ایک خاتون کو بھی گوبر پھینکے پر حراست میں لیا ہے، مگر ایف آئی عبدالجبار کے خلاف درج ہوئی۔
پولیس نے بحق سرکاری عبدالجبار کے خلاف دفعہ 144 کی خلاورزی پر دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے
کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے بھی 5 افراد کو حراست میں لے کر تعمیراتہ ملبے سے لدھی 3 سوزوکی پیک اپس تحویل میں لے لیں، پولیس کی جانب سے ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں شہریں کو پابندی سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے بینرز آویزاں کردیئے ہیں۔
Comments are closed on this story.