لاہور: ایک سال کے دوران کروڑوں کے چالان، حکومتی خزانہ بھرگیا
لاہور میں ایک سال کے دوران کیمروں کے ذریعے ای چالان سے 200 ملین یعنی 2 کروڑ روپے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس نے بھی لاکھوں کے چالان کرکے کروڑوں روپے سے حکومتی خزانہ بھردیا۔
شہر لاہور میں کیمروں کے ذریعے ای چلاننگ کا ایک سال مکمل ہوگیا، سیف سٹی نے ایک سال میں 23 لاکھ الیکٹرانک چالان جاری کئے۔
قوانین کی خلاف ورزی پر 200 ملین جرمانہ کیا گیا، 10لاکھ گاڑیوں، 12 لاکھ موٹرسائیکلوں اور 1 لاکھ سے زائد کمرشل گاڑیوں کے چالان ہوئے۔
دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ مہم کو بھی ایک سال مکمل ہوگیا۔
مال روڈ سے شروع ہونے والی مہم کو شہر بھر میں پھیلایا گیا اور پھر بغیر ہیلمٹ 14 لاکھ 66 ہزار سے زائد چالان کرکے کروڑوں روپے حکومتی خزانے میں ڈالے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 83 فیصد ہیڈ انجری کے کیسز میں کمی آئی اور 95 فیصد شہریوں نے ہیلمٹ پہننے شروع کردئیے۔
Comments are closed on this story.