سلامتی کونسل کی حافظ سعید کو منجمد بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو منجمد بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔
حافظ محمد سعید کی جانب سے سلامتی کونسل میں درخواست دی گئی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے واحد کفیل ہیں، ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں جن کے باعث انہیں اہل خانہ کی کفالت میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا انہیں روزمرہ اخراجات کےلیے اپنے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دی جائے۔ جس پر سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نے درخواست منظور کرتے ہوئے حافظ سعید کو بنیادی ضروریات کےلیے منجمد اکاؤنٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دے دی۔ اقوام متحدہ کی ہدایت پرحافظ سعید کے تمام اکاوَنٹس منجمد ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.