Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

پاکستانی ڈاکیومنٹری 'آرمڈ وِد فیتھ' نے ایمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2019 07:02pm

پاکستانی ڈاکیومنٹری 'آرمڈ وِد فیتھ' نے ایمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس شارٹ فلم کی کہانی خیبر پختونخوا کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے بہادر جوانوں کے گرد گھوتی ہے کہ وہ کس طرح اپنی زندگیاں بسر کرتے ہیں۔

ایمی ایوارڈ انتظامیہ کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ایمی فار آؤٹ اسٹینڈنگ پولیٹکس اینڈ گورمنٹ ڈاکیومنٹری کا ایوارڈ 'آرمڈ وِد فیتھ' نے اپنے نام کرلیا ہے۔

’آرمڈ ود فیتھ‘ کو ایمی اکیڈمی نے دنیا بھر کے معروف نیوز ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی دستاویزی فلم کے ساتھ نامزد کیا تھا۔

اس ڈاکیومنٹری کی پروڈیوسر شرمین عبید چنائے نے فیس بک کی مدد سے ہدایتکار اسد فاروقی کو مبارکباد دی۔