Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

پاکستانی اداکارہ میرا کا دبئی کے نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن

اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2019 07:00pm

‏دبئی: پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کا دبئی کے نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا ہے، اس حوالے سے ان کے شوہر کیپٹن نوید پرویز کا کہنا ہے کہ آپریشن کافی سیریس تھا، میرا اب ریکوری روم میں ہیں۔

میرا کے شوہر کیپٹن نوید پرویز نے بتایا ہے کہ اداکارہ مزید کچھ روز اسپتال میں ہی رہیں گی۔

واضح رہے کہ میرا رواں ماہ اچانک طبیعت میں ناسازی کے باعث چیک کیلئے اسپتال گئی تھیں جہاں پہلے انہیں ڈاکٹرز نے داخل کیا اور پھر اگلے ہی روز ڈسچارج کردیا تھا۔