Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سندھ کے شہر ڈگھڑی میں 2 سر والے 'غیر معمولی' بچے کی پیدائش

شائع 25 ستمبر 2019 04:49pm

سندھ کے شہر ڈگھڑی میں دو سر والے غیر معمولی بچے کی پیدائش ہوئی ہے، اس بچے کا دھڑ تو ایک ہی ہے مگر سر دو ہیں۔

گزشتہ دنوں صوبہ سندھ کے شہر ڈگھڑی کے شہری علی مراد کھوسو کی اہلیہ فوزیہ کھوسو نے آپریشن کے ذریعے ایک بچے کو جنم دیا جس کے دو سر ہیں۔

اس وقت ماں اور بچہ دونوں ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔

علی مراد کھوسو کی اہلیہ فوزیہ کھوسو اور فوزیہ کھوسو کی شادی کو ایک سال ہوچکا ہے جبکہ یہ 'غیر معمولی' بچہ ان کی پہلی اولاد ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق ایسا بچہ ایک لاکھ نومولود بچوں میں سے صرف ایک پیدا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ دو سر والے اس غیر معمولی بچے کو گزشتہ روز طبی ضروریات کے پیش نظر کراچی کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔