Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پاکستان کرکٹ میں لوگ کہتے کچھ ہیں کرتے کچھ ہیں، مکی آرتھر

شائع 25 ستمبر 2019 04:20pm

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں پاکستان کرکٹ میں لوگ کہتے کچھ ہیں کرتے کچھ ہیں۔ جن لوگوں پر بھروسہ کیا انہوں نے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

مکی آرتھر نے ایک غیرملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کمیٹی میں شامل لوگوں نے بہت مایوس کیا۔

سابق ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے کوچ، چیف سلیکٹر اور سابق کپتان مصباح الحق ملکی کرکٹ کے گارڈ فادر ہیں اور وسیم اکرم انٹرنیشنل کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، دونوں کو کمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقینی طور پر ایک موقع دیا جانا چاہیئے تھا، عہدے سے ہٹنے کے بعد میرے پاس بہت سارے سوالات تھے جو پوچھنے تھے۔

مکی آرتھر کے اس انٹرویو سے متعلق آج پریس کانفرنس میں پاکستان کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ان کی رائے ہے ہمیں جو بہتر لگا وہ ہم نے کیا ہے۔