Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی کو ایوارڈ، بل گیٹس فاونڈیشن کی سیئنر اسٹاف ممبر نے استعفی دے دیا

اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2019 04:51pm

بھارتی وزیراعظم مودی کو بل گیٹس کی فاونڈیشن کی جانب سے ایوارڈ دینے پر اسکے ملازم آواز اٹھانے لگ گئے۔

بھارتی انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی کو گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے ایوارڈ نوازنے پر این جی او کی سینئر افسر صبا حمید نے احتجاجی طور پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

Image result for saba hameed

بیالیس سالہ صباحمید بل اینڈ میلینڈا فاونڈیشن میں کمیونیکشن کےمحکمے سے وابستہ ہیں اور وہ یہاں پر گزشتہ تین سال سے زائد عرصے سے ملازمت کررہی ہیں۔ صباحمید نے اپنے استعفے کی تصدیق کی ہے۔

صبا نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے عہدے سے احتجاجی طور پر استعفی دیا ہے کیونکہ مودی کو اس ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔ اور یہ ایوارڈ مودی کوانسانی حقوق کی بڑی پیمانے پر خلاف ورزیوں اور مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بلیک آوٹ کے باوجود دیا جارہا ہے۔

Source: Kashmir Media Service