Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بابرسر ٹاپ بس حادثہ، پبلک ٹرانسپورٹ کے دفاترسیل

شائع 25 ستمبر 2019 02:03pm

بابوسر بس حادثے کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حرکت میں آگیا۔ غذر میں چار  ٹرانسپورٹ  دفاتر کو سیل کردیا ۔

بابوسر ٹاپ پربس حادثے میں دو درجن سے زائد افراد کی ہلاکتوں کے بعد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محکمہ حرکت میں آگیا۔

حکومت کے زیر نگرانی چلنے والی بس سروس کے علاوہ غذر میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ کے دفاتر کو سیل کر دیا ۔

 پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان کے پاس روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفیکٹ نہیں تھا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جب تک ٹرانسپورٹ کمپنیاں فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ حاصل نہیں کرتیں اس وقت تک ان کے دفاتر سیل رہیں گے۔