Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

آج کا ٹوٹکا: جوڑوں میں لیس پیدا کرنے اور درد ختم کرنے کا بہترین علاج

شائع 25 ستمبر 2019 02:16pm

حالیہ دور میں جوڑوں کا درد ہر چھوٹے بڑے، بچے بوڑھے سب کیلئے ایک عام مسئلہ بن چکا ہے لیکن آج آپ کو شیف گلزار ایسی چیز بتانے جارہے ہیں جس کا استعمال کرکے جوڑوں میں لیس پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ درد کا خاتمہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

السی کے بیج بظاہر ایک معمولی چیز معلوم ہوتے ہیں لیکن اگر آپ ان کے فوائد سے واقف ہوجائیں تو رب العزت کی اس نعمت پر جتنا شکر ادا کریں گے کم محسوس ہوگا۔

السی کے بیج کے استعمال سے خون کا گاڑھا پن ختم ہوتا ہے اور اس میں روانی آتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ جوڑوں میں لیس پیدا ہوتا ہے اور بھوک میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

آج کے ٹوٹکے میں شیف گلزار آپ کو السی کے بیج سے متعلق ایسی معلومات فراہم کرنے جارہے ہیں جس پر عمل کرکے آپ اپنی زندگی بھی آسان بناسکتے ہیں، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔