Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

شائع 25 ستمبر 2019 01:03pm

بجلی صارفین کو 440 واٹ کا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی، بجلی ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی۔

 عوام ہو جائیں تیار کیونکہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں پھر اضافے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

 سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اگست میں پانی سے 40 اعشاریہ 33 فیصد، کوئلے سے 13 اعشاریہ 34 فیصد، مقامی گیس سے 11 اعشاریہ 87 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 22 اعشاریہ 89 فیصد، فرنس آئل سے 3 اعشاریہ 60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4 اعشاریہ 66 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

بجلی کے نرخوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ دو اکتوبر کو ہوگا، بجلی ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ممکنہ اضافہ ایک ماہ کیلئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔