Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی درخواست ضمانت خارج

اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2019 01:07pm

راولپنڈی: معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی، ان کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج کی گئی ہے۔

ملک ریاض کے خلاف 1401 کنال اراضی کیس اینٹی کرپشن عدالت میں زیر سماعت ہے جس کی عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد وہ گزشتہ دو سماعتوں پر بھی پیش نہ ہوئے۔

کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج نثار احمد خاں نے کی جس میں عدم حاضری پر ملک ریاض کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔