Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

'بوتی تیز گینداں ہوریاں نے آج کل تیرے ویر دیاں۔۔۔'

اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2019 01:59pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آج ٹی ٹوئنٹی کے گیند بازوں کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس پر قومی کرکٹر فہیم اشرف اور شاداب خان کے درمیان دلچسپ ٹویٹس کا تبادلہ ہوا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اس رینکنگ میں 3 پاکستانی گیند باز آل راؤنڈر عماد وسیم دوسرے، شاداب خان تیسرے اور فہیم اشرف دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

فہیم اشرف ناقص کارکردگی کے باعث ورلڈکپ سے قبل ٹیم سے باہر ہوگئے تھے تاہم انہوں نے آئی سی سی کی اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے شاداب خان کو مینشن کیا اور پنجابی میں لکھا کہ 'شاداب خان بھائی میں تیرے پیچھے آرہا ہوں، بچ جا ذرا میری فارم لگی ہوئی ہے۔ بہت تیز گیندیں ہورہی ہیں آج کل تیرے بھائی کی'۔

شاداب خان نے بھی فہیم اشرف کی اس ٹویٹ کا جواب پنجابی میں دیتے ہوئے لکھا کہ 'کوئی بات نہیں بھائی میری گوگلی بھی جگہ پر گر رہی ہے، نمبر ون پر نظر ہے میری، ابھی بڑا دور ہے میرا بھائی محنت کر محنت'۔

واضح رہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے اعلان کردہ ون ڈے ٹیم میں فہیم اشرف کا نام شامل نہیں ہے تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اب دیکھنا یہ ہے کہ فہیم اشرف ٹیم میں جگہ بنا پاتے ہیں یا نہیں۔