Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

بھارت کا ایک اور مگ 21 طیارہ تباہ

شائع 25 ستمبر 2019 06:28am

مدھیا پردیش: بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 21 ٹرینر طیارہ گوالیار ائیربیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ دونوں پائلٹ جن میں ایک گروپ کیپٹن اور دوسرا اسکواڈرن لیڈر تھے، محفوظ رہے۔

انڈین ائیرفورس ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ اپنی روٹین کی پرواز پر تھا کہ صبح 10 بجے حادثے کا شکار ہوگیا۔ حکام نے واقعے کی مکمل انکوائری کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتا طیارہ شاید خلائی مخلوق نے اغوا کیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اس سے قبل بھی اگست میں بھارت کا سُو-30 فائٹر جیٹ طیارہ آسام کےشہر تیز پور میں گِر کر تباہ ہوگیا تھا۔

بھارت کے دفاعی ترجمان ونگ کمانڈر راتناکر سنگھ نے بتایا کہ جہاز معمول کے ٹریننگ مشن پر تیز پور بیس سے اڑا تھا۔ جہاز میں سوار دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ نےکراچی سے اُڑنے والا طیارہ اتارلیا

ترجمان نے مزید کہا کہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دےدیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت 2016 سے اب تک اپنے 30 کے قریب مختلف لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز کھو چکا ہے، جن میں دو ووہ طیارے بھی  شامل ہیں جو پاکستان نے گرائے تھے۔