Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

پندرہ ہزار والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

شائع 25 ستمبر 2019 05:17am
کاروبار

لاہور: سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیرِ اہتمام 15 ہزار روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اکتوبر کو ہوگی۔

اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام تین کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین جب کہ تیسرے انعام میں ایک لاکھ 85 ہزار روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔