جمبی: کہرے سے فضا خونی ہوگئی
جمبی: انڈونیشیا کے صوبے جمبی میں کہرے کے باعث آسمان خونی ہوگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جمبی میں کہرے فضا کو مکمل طور پر سرخ کردیا، جبکہ فضائی آلودگی نے شہریوں کو آنکھ اور گلے کی تکلیف میں مبتلا کردیا۔
اس کہرے کی وجہ انڈونیشیا کے وسیع جنگلات میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والا دھواں بتائی جارہی ہے۔ انڈونیشیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے جنوب مشرقی ایشیائی خطہ دھوئیں اور دھند کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔
مقامی افراد کی جانب سے سرخ فضا کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں جنہیں بڑی تعداد میں شیئر کیا جارہا ہے، تاہم اکثرافراد انہیں جعلی بھی قرار دے رہے ہیں۔
ایک شہری نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ مریخ نہیں بلکہ جمبی ہے، انسانوں کو صاف ہوا کی ضرورت ہے دھوئیں کی نہیں۔
Ini sore bukan malam. Ini bumi bukan planet mars. Ini jambi bukan di luar angkasa. Ini kami yang bernafas dengan paru-paru, bukannya dengan insang. Kami ini manusia butuh udara yang bersih, bukan penuh asap.
Lokasi : Kumpeh, Muaro Jambi #KabutAsap #KebakaranHutanMakinMenggila pic.twitter.com/ZwGMVhItwi— Zuni Shofi Yatun Nisa (@zunishofiyn) September 21, 2019
واضح رہے کہ مریخ کی فضا بھی سرخی مائل ہے۔ محکمہ موسمیات انڈونیشیا کے مطابق سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں متاثرہ صوبے جمبی میں بے شمار گہرے دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق انڈونیشیا میں آگ لگنے کی ایک بڑی وجہ کسان بھی ہیں جو اپنی فصل کی باقیات کو جلانے کیلئے آگ لگا دیتے ہیں جس کے باعث بڑی مقدار میں دھواں پیدا ہوتا ہے جب کہ یہ آگ اکثر بے قابو ہو کر جنگلات میں بھی پھیل جاتی ہے جس کی وجہ سے بھاری نقصان ہوتا ہے۔
Comments are closed on this story.