فردوس عاشق اعوان نے زلزلے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی
اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے زلزلے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی، کہتی ہیں کہ میری گفتگو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرنا افسوسناک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے معاشرے پر اثرات کے تناظر میں بات ہو رہی تھی، اچانک زلزلہ آیا، شرکائے محفل پریشان ہوگئے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حاضرین محفل کا حوصلہ بڑھانے کے لیے جملے کہے، غلط رنگ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی افسوسناک کوشش کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے زلزلے کو تبدیلی کی لہر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تبدیلی آتی ہے تو زمین بھی لرز جاتی ہے۔
معاون خصوصی کے اس بیان پر تحریک انصاف کے رہنما شیریں مزاری اور عامر لیاقت حسین برہم ہوگئے۔
فردوس عاشق اعوان کے اس بیان پر شیریں مزاری نے نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ بے حسی کا مظاہرہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔ ایسے موقع پر یہ بے حسی کسی معافی کے لائق نہیں۔
Terrible news of the earthquake - saddened by the loss of precious lives and destruction. Shameful and unforgivable for anyone to show insensitivity to this tragedy when precious human lives have been lost.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) September 24, 2019
تحریک انصاف کے ایک اور رہنما عامر لیاقت حسین نے بھی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'وزیراعظم صاحب ! انتہائی دست بستہ ادب کے ساتھ یعنی ہاتھ جوڑ کے ملتمس ہوں کہ "میں گھبراتا نہیں ہوں" مگر ایسی باتیں سن کر گھبرا جاتا ہوں ان کے لیے کچھ کیجیے بہت ہوگیا پلیز کچھ کیجیے @ImranKhanPT'۔
وزیراعظم صاحب !
انتہائی دست بستہ
ادب کے ساتھ
یعنی
ہاتھ جوڑ کے
ملتمس ہوں
کہ “میں گھبراتا نہیں ہوں”
مگر
ایسی باتیں سن کر گھبرا جاتا ہوں
ان کے لیے کچھ کیجیے
بہت ہوگیا
پلیز کچھ کیجیے @ImranKhanPTI pic.twitter.com/xCA3MGCgn8— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) September 24, 2019
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے زلزلے کو تبدیلی سے تشبیہہ دی تھی۔
Comments are closed on this story.