قصور: چونیاں، ایک اور بچہ زیادتی کے بعد قتل، حکام کی تصدیق
چونیاں میں ایک اور بچے کے قتل کی تصدیق ہوگئی۔ ڈی پی او قصور کہتے ہیں رانا پور کے رہائشی عمران کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔
راناٹاؤن کاعمران بھی حوس کانشانہ بن گیا۔ڈی پی او قصور نے تصدیق کردی۔
عمران کے والدین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ چکا ہے۔اِدھر فیضان کی ماں کا غم ختم نہیں ہوپارہا۔
چونیاں میں بچوں کے قاتل آخر ہیں کون؟ قاتلوں کی تلاش کیلئے تفتیش جدیدبنیادوں پرجارہی ہے۔ انچارج جے آئی ٹی کا دعویٰ ہے ملزمان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔
پہلے چونیاں سے لاپتہ تین بچوں کی لاشیں انڈسٹریل اسٹیٹ کے عقب سے ملی تھیں،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک بچے فیضان کے ساتھ بدفعلی ثابت ہوئی،معصوم کو ریپ کے بعد گلا گھونٹ کر بلندی سے پھینکا گیا تھا،پولیس نے تحقیقات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی ملزمان کو جلد کیفرکردار تک پہنچانے کا یقین دلایا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے چونیاں واقعے پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو معطل کردیا۔
وزیرقانون پنجاب راجا بشارت بھی چونیاں پہنچے تھے اور انہوں نےغمزدہ خاندانوں سے ملاقات کی تھی اورانصاف کی فراہمی کا یقین دلایا تھا۔
Comments are closed on this story.