Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی برداری ایرانی جارحانہ پالیسی روکنے کیلئے اقدامات کرے، سعودی کابینہ

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2019 05:19pm

سعودی کابینہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی جارحانہ پالیسی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایرانی جارحانہ پالیسی روکنے کی ذمے داری اسکی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی کابینہ نے آئل تنصیبات پر حملہ اور ایرانی ہتھیاروں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیا ۔ سعودی کابینہ نے حالیہ حملے کو دنیا کی توانائی کی ترسیل پر حملہ بھی قرار دیا ۔

سعودی آئل تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں پانچ اعشاریہ سات ملین بیرل تیل کی یومیہ پیداوار معطل ہوگئی تھی۔

سعودی عرب کی جانب سے اس حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیا گیا تھا ۔

ادھر برطانیہ، فرانس، امریکا اور جرمنی نے اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے تاہم تہران کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔

دوسری جانب اردن نے حالیہ حملے کے بعد سعودی عرب کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اردن کے بادشادہ عبداللہ دوم نے کہا کہ  سعودی عرب  اور اردن کے درمیان تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور سعودیہ کی سیکیورٹی اردن کی بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

عبداللہ دوم نے مزید کہا کہ نیویارک میں تمام رہنما اکٹھے ہورہے ہیں جہاں پر اس امر پر غور کیا جائے گا کہ کس طرح جنگ کے دہانے سے دور ہوا جاسکے۔

Source: Arab News