Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

محمد حفیظ کا منہ کالا کیوں ہوگیا؟

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2019 05:11pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے تاہم وہ ان دنوں ویسٹ انڈیز میں کیریبیئن لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

محمد حفیظ اب تک کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں لیکن میدان کے باہر ان کی پرمارمنس بڑی شاندار نظر آرہی ہے۔

انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ایک کالے بھوت کی مانند نظر آرہے ہیں۔

ان تصاویر میں محمد حفیظ کے ہمراہ سینٹ پیٹریاس کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ اور دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔ حفیظ نے اس پر کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ 'وہ سب یہاں مل کر خوب لطف اندوز ہوئے ہیں'۔

Image

محمد حفیظ کی جانب سے پوسٹ کردہ ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کے مختلف ردعمل دیکھنے میں آرہے ہیں۔ کوئی صارف ان کا مذاق اُڑا رہا ہے تو کوئی میدان میں ان کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہا ہے۔

Image

ذیل میں سوشل میڈیا صارفین کے کچھ ردعمل ملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ اور ان کے ساتھی کھلاڑی دراصل ویسٹ انڈیز کے جزیرے سینٹ لوشیا کے مشہور گندھک کے چشمے میں موجود ہیں، اس جزیرے میں غسل کرنے کیلئے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا واحد آتش فشاں ہے جہاں تفریح کیلئے جایا جاسکتا ہے۔

Image